اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایبٹ آباد، معصوم بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے قاری کا منہ کالا کردیا گیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایبٹ آباد میں قرآن پاک سیکھنے کیلیے آنے والی معصوم بچیوں سے جنسی زیادتی کرنے والے قاری ساجد کو پکڑ کر اس کا منہ کالا کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مولوی خادم رضوی کی تحریک لبیک ایبٹ آباد کا رہنماء اور گاؤں پٹن کلاں کے محلہ بروالہ کی مسجد کا پیش امام قاری ساجد پچھلے تین سال سے مسجد میں معصوم بچوں اور بچیوں کو قرآن پاک پڑھا رہا تھا۔

محلے کی ایک بچی نے اپنے والدین سے قاری ساجد کی گھناؤنی حرکت کی شکایت کی جس پر اہل محلہ نے قاری ساجد کو پکڑنے کی کوشش کی تو وہ فرار ہوگیا۔

مشتعل نوجوانوں نے کھیتوں میں چھپے قاری ساجد کو پکڑ کر اس کی تلاشی لی تو اسکے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے معصوم بچیوں کی برہنہ تصاویر اور وڈیوز برآمد ہوئیں۔ جوانوں کی جانب سے مار کھانے پر قاری ساجد نے بتایا کہ وہ پچھلے ایک سال سے معصوم بچیوں کے ساتھ یہ گھناؤنا کام کر رہا ہے۔

نوجوانوں نے قاری کے سر کے بال کاٹتے ہوئے اس کا منہ کالا کر کے پورے شہر میں گھمایا ۔

تکفیری مدارسوں کے مولویون اور قاریوں کی جانب سے بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات نے والدین کو پریشان کردیا ہے۔ والدین نے وفاقی وصوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے معصوم بچوں کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کرنے والے ان درندہ صفت مولویوں کے خلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے انکو عبرت کا نشان بنایا جائے تاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی اس لعنت کی حوصلہ شکنی کی جاسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button