اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انسانیت کے مسیحاعبدالستار ایدھی کو بچھڑے 3 برس بیت گئے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) انسانیت کی خدمت کیلیے اپنی زندگی وقف کردینے والے معروف سماجی کارکن اور ایدھی فاؤنڈیشن کے بانی چیئرمین عبدالستار ایدھی کو دنیا سے رخصت ہوئے 3 برس بیت گئے۔

عبالستار ایدھی 1928 میں ہندوستان کے علاقے گجرات میں ایک مسلمان تاجر کے گھر پیدا ہوئے اور 1947 میں ہجرت کرکے پاکستان آئے تھے۔

انہوں نے صرف 5 ہزار روپے سے اپنے پہلے فلاحی مرکز ایدھی فاؤنڈیشن کی بنیاد ڈالی، لاوارث بچوں کے سر پر دستِ شفقت رکھا اور بے سہارا خواتین اور بزرگوں کے لیے مراکز قائم کیے۔

6 دہائیوں تک انسانیت کی بلاتفریق خدمت کرنے والے ایدھی، انتقال سے قبل تقریباً 20 ہزار بچوں کی سرپرستی کررہے تھے۔

اپنی سوانح حیات میں ایدھی صاحب نے لکھا کہ معاشرے کی خدمت میری صلاحیت تھی، جسے مجھے سامنے لانا تھا۔

ایدھی اور ان کی ٹیم نے میٹرنٹی وارڈز، مردہ خانے، یتیم خانے، شیلٹر ہومز اور اولڈ ہومز بھی بنائے، جس کا مقصد معاشرے کے غریب و بے سہارا لوگوں کی مدد کرنا تھا۔

اس ادارے کا نمایاں شعبہ اس کی 1500 ایمبولینسیں ہیں جو ملک میں دہشت گردی کے حملوں کے دوران بھی غیر معمولی طریقے سے اپنا کام کرتی نظر آتی ہیں۔

2000 میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں ایدھی فاؤنڈیشن کا نام بحیثیتِ دنیا کی سب سے بڑی فلاحی ایمبولینس سروس درج کیا گیا تھا۔

ان کی شاندار خدمات پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں 1989 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔

عبدالستار ایدھی 8 جولائی 2016 میں گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے کے باعث طویل علالت کے بعد 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button