
مشرق وسطی
ابہاء ائیرپورٹ پر ڈرون حملے نے آل سعود کے ہوش اُڑا دیئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) یمنی فوج نے ابہاء ائیرپورٹ پر ایک بار پھر ڈرون حملہ کرکے آل سعود کے ہوش اُڑا دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع کا کہنا ہے کہ مسلح افواج نے آج بروز سوموار صبح سویرے ابہاء ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ابہاء ائیرپورٹ کو نشانہ بنانے کا مقصد سعودی جارح افواج کے وحشیانہ حملوں کا منہ توڑ جواب دینا تھا۔ انہوں نے کہا گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران امریکی حمایت یافتہ سعودی اتحادی افواج نے 15 مرتبہ یمن کے مختلف علاقوں پر فضائی حملے کئے۔
یحیی سریع نے کہا ڈرون کامیاب کارروائی کے بعد واپس یمن پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا جب تک یمن پر جاری جارحیت کا خاتمہ نہیں کیا جاتا تب تک حملے جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ یمنی فوج نے گزشتہ روز بھی سعودی ائیرپورٹ پر ڈورن حملہ کیا تھا۔