در امام حسینؑ کی قیدی، عابدہ پروین رو پڑی وائرل ویڈیو نے سب کو رلا دیا+ویڈیو
شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کوک سٹوڈیو کے "تو جھوم” کے سیٹ پر عابدہ پروین اور نصیبولال کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دونوں ایک دوسرے کے ساتھ ادب و احترام کے ساتھ پیش آتے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ باادب بانصیب، عابدہ پروین سینئر ہونے کے باوجود نصیبو لال سے خود آگے بڑھ کر ملیں نصیبو لال کواٹھنے سے منع کردیا۔
جب عابدہ پروین سٹوڈیو آئیں تو اس وقت نصیبو لال ریہرسل کر رہی تھیں۔ عابدہ پروین سٹوڈیو پہنچیں تو نصیبو لال کو کھڑا ہونے سے منع کیا تاہم نصیبو لال نے اپنی سینئر گلوکارہ کے قدم چھوئے اور ان سے گلے بھی ملیں۔
سینئر ہونے کے باوجود اس قدر ادب و احترام اور انکساری کے حوالے سے جب عابدہ پروین سے سوال کیا تو ان کی جواب نے ہر دیکھنے اور سنے والے کی آنکھوں کو اشکبار کر دیا۔ عابدہ پروین نے اس جواب میں اہلیبیت علیہ السلام سے اپنے عشق و محبت کا اظہار کرتے ہوئے سب کچھ اُنہی کا تحفہ قرار دیا، عابدہ پروین نے نم آنکھوں کے ساتھ جواب کچھ یوں دیا،(آپ ویڈیو بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں).
عابدہ پروین کہتی ہے کہ یہ بھی تو اُسی دروازے (در اہلیبیتؑ) کا تحفہ ہے۔ جناب حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام وفاداری کے امام و پیغمبر تھے۔ ادب کا، نگاہ کا، راز کا ظہور ہونا یہ سب وہاں کا تحفہ ہے ہم میں کچھ بھی نہیں ہے، جو ہے وہی ہے بس۔۔
بچپن میں میری ماں نے مجھے امام حسین علیہ السلام کے دروازے کا قیدی بنایا تھا، میں ان کے قیدی ہوں۔۔ ان شہنشاہوں کے قیدی ہے۔۔ اب مجھ سے بات نہیں ہو سکے گئ۔۔
اس کے بعد عشق اہلیبیتؑ میں عابدہ پروین اتنی روئی کی ان سے بات کرنا مشکل ہوگئی اور وہ مزید بات نہ کر سکی۔