دنیا

آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی سے متعلق امریکی تجویز پرفیصلہ نہیں کیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) جاپان کے وزیراعظم نے اتوار کے روز لائیو ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ جاپان کے ایران کے ساتھ تعلقات دوستانہ ہیں۔

جاپان کے وزیراعظم شینزوآبے نے کہا کہ جاپان، ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم رکھ کر اسے فروغ دینا چاہتا ہے اور خلیج فارس کے علاقے کے استحکام کیلئے سفارتکاری کی کوششوں کو جاری رکھے گا۔

جاپان کے وزیراعظم نے مزید کہا کہ جاپان نے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی سے متعلق عالمی اتحاد بنانے کی امریکی تجویز پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

یاد رہے کہ جاپانی وزیراعظم شینزوآبے نے ایک اعلی سیاسی، اقتصادی وفد کی قیادت میں 12 جون کو ایران کا تین روزہ دورہ کیا اور حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای اور صدرمملکت حسن روحانی کے ساتھ ملاقات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button