پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایبسلیوٹلی ناٹ کی پالیسی کو پاکستان اور مسلمانان عالم کیلئے راہ حل ہے، علامہ علی اکبر کاظمی

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس مین اینڈی آگلس کا تمام فلسطینیوں کو قتل کر دو کہنا در حقیقت حقیقی امریکی ظالمانہ سوچ کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن مجید میں ان دونوں ظالم ریاستوں کیلئے کھلے دشمن کا لفظ استعمال ہوا ہے۔ کانگرس مین اینڈی آگلس کے اس بیان کے بعد یہ بات مزید واضح ہو جاتی ہے اور قرآن مجید پر ہمارے ایمان میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمانوں پر جاری بدترین مظالم پر نومنتخب مینڈیٹ چور حکومت تا حال مجرمانہ خاموشی اختیار کیے بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ روز قبل ایوان بالا میں ہندو سینیٹر دنیش کمار نے اسلام کے نام پر بنے اس ملک پاکستان میں موجود حکومت کو قرآن کریم کی آیت پڑھ کر جھنجھوڑا اور سوال کیا کہ کیوں فلسطینی مظلوموں کی انسانیت کی بنیاد پر مدد نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹر مشتاق احمد خان نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے توجہ دلوائی کہ ہم اپنے خرچ پر فلسطینی مظلوم، بھوکے اور پیاسوں کیلئے ایک بوند پانی پہنچا سکیں، انہیں خوراک مہیا کر سکیں، اگر حکومتی سطح پر ہمارے لیے راستے کھول دیئے جائیں، لیکن توجہ دلاؤ نوٹس کے باوجود حکومت کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومت عہدوں کی بندر بانٹ میں مصروف ہے، جبکہ فلسطینی مظلوم پہلے سے زیادہ مشکلات کا شکار ہیں۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے ایبسلیوٹلی ناٹ کی پالیسی کو پاکستان اور مسلمانان عالم کیلئے راہ حل قرار دے دیا۔ انہوں نے کہا جب تک ہم امریکہ اسرائیل اور ان کے حواریوں کیساتھ ایبسلیوٹلی ناٹ کی پالیسی نہیں اپنا لیتے اس وقت تک پاکستان میں آئین و قانون کی حکمرانی ممکن نہیں ہو سکتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button