مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

اسرائیل کو ناکوں چنے چبوانے والے عظیم فلسطینی کمانڈر ابوالشیخ شہید

شیعہ نیوز: فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے ایک بیان میں اپنے بانی کمانڈر اور سیکرٹری جنرل اسعد عطیه ابوشریعه (ابوالشیخ) کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیخ اسعد عطیه ابوشریعه (ابوالشیخ)، ایک اسلامی مفکر اور فلسطین میں جہاد اور مزاحمت کے اہم مجاہد کمانڈر تھے۔ جو ہفتہ کو غزہ شہر میں ہونے والی اسرائیلی بمباری میں شہید ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس بمباری میں، احمد عطیہ ابو شریعہ (ابو فلسطین)، سیکرٹری جنرل کے بھائی اور مجاہدین تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ کے رکن اور تحریک کی غزہ شاخ کے سربراہ اور ابو شریعہ کے اہل خانہ کے درجنوں دیگر افراد شہید ہوئے۔

فلسطینی مجاہدین موومنٹ کے بیان میں آیا ہے کہ آج ہم ایک ایسے عظیم سپہ سالار کو الوداع کررہے ہیں جس نے کئی برسوں تک مختلف معرکوں میں صیہونی دشمن کو کاری ضربیں لگائیں اور ہمیشہ دشمن کا تعاقب کیا اور پانچ سے زیادہ مرتبہ قتل و غارت گری سے بال بال بچ گئے، تاہم ان تمام مسائل ومشکلات کے باوجود اس مجاہد نے جرأت و بہادری سے استقامت کے راستے کو جاری رکھا۔

یہ بھی پڑھیں : میڈلین فلوٹیلا پر حملے کے بارے میں صیہونی حکومت کا بے شرمانہ بیان

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عظیم کمانڈر نے آپریشن طوفان الاقصیٰ سے پہلے اپنے پانچ بھائیوں کو فلسطین کے لیے وقف کردیا تھا اور آپریشن طوفان الاقصی کے بعد اس کے اہل خانہ کے 150 سے زائد افراد جن میں ان کی اہلیہ، بچے، بھائی، بہنیں اور اس کے درجنوں عزیز و اقارب شامل ہیں شہید ہو گئے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس عظیم فلسطینی کمانڈر نے قرآنی اور جہادی مجاہدین کی ایک نسل کی پرورش کرتے ہوئے، مختلف کارروائیوں میں اپنا کردار ادا کیا اور غزہ کی پٹی، قدس، جنین، طولکرم، بیت لحم، الخلیل، بئرالسبع اور الرمله میں صیہونی حکومت کو کاری ضربیں لگائیں۔

اس بیان میں آیا ہے کہ اس عظیم اسلامی مفکر نے ہمیشہ ملت اسلامیہ کے ازلی دشمن صیہونی حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے ملت کے اتحاد اور قومی ہم آہنگی پر زور دیا اور اس راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔

فلسطینی مجاہدین موومنٹ نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ اس شہید اور دیگر فلسطینی شہداء کا خون ہمارے کندھوں پر امانت ہے اور یہ بزدلانہ قتل عام فلسطینی عوام کے عزم و ارادے کو متزلزل نہیں سکتے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button