مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

داعشی سرغنہ ابوبکر البغداد کا مشیر ترکی سےگرفتار

شیعہ نیوز: ترکی کے ذرائع ابلاغ نے ابوبکرالبغدادی کے مشیر کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔

تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ابوبکرالبغدادی کے مشیر کا نام باسم ہے اور اس کو ترکی کی خفیہ ایجنسی اور وہاں کی پولیس نے ایک مشترکہ آپریشن میں گرفتار کیا۔

باسم افغانستان کا شہری ہے اور اسے استنبول شہر سے گرفتار کیا گیا۔ متعدد نام تبدیل کرنے والے باسم کو دہشت گرد گروہ داعش کی فوجی شاخ کے سرغنہ کے طور پر جانا جاتا ہے۔

باسم شام میں 2014 سے داعش کے سرغنہ کے طور پر سرگرم تھا۔

عراق اور شام میں داعش کے مضبوط ہونے کے بعد ترکی پر یہ الزامات عائد ہوتے رہے ہیں کہ وہ شام کی حکومت کو گرانے کے لئے داعش کے حربے کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اس کے لئے ترکی نے دہشت گرد عناصر کو شام میں داخلے کے لئے اپنی سرحدوں کو کھول دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button