مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

ابوظہبی سے اسرائیل کیلئے پہلی باضابطہ پرواز

شیعہ نیوز: متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے ابوظہبی اور اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے مابین باضابطہ طور پر فضائی سفر کا آغاز کر دیا۔

اتحاد ائیر ویز کی پہلی پرواز ای وائی 598 مسافروں کو لے کر منگل کی دوپہر تل ابیب پہنچی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق اتحاد ائیر ویز نے اس پرواز کے لیے اے 6 بی ایل اے رجسٹریشن کا 6 سال پرانا بوئنگ 9-787 ڈریم لائنر طیارہ استعمال کیا ہے۔

یہ پرواز متحدہ عرب امارات کے مقامی وقت کے مطابق منگل کی صبح 10 بج کر 13 منٹ پر ابوظہبی انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے اسرائیل کے تل ابیب کے لیے روانہ ہوئی۔

پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود استعمال کرتے ہوئے اسرائیل کے مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 19 منٹ پر تل ابیب کے بن گورین انٹرنیشنل ائیرپورٹ اتری۔

ائیرپورٹ پر اسرائیلی انتظامیہ نے پرواز اور مسافروں کا استقبال کیا۔

تل ابیب ائیرپورٹ کے ڈیپارچر بورڈ کے مطابق یہ طیارہ شیڈول کی فلائٹ نمبر ای وائی 599 کے طور پر بدھ 7 اپریل کی سہہ پہر سوا 3 بجے مسافروں کو لے کر ابوظہبی کے لیے روانہ ہوگا۔

ائیرلائن نے 19 اکتوبر 2020 کو اسرائیل سے تعلقات استوار ہونے پر جذبہ خیرسگالی کے طورپر خلیج سے پہلی غیرشیڈول شدہ مسافر بردار پرواز اسرائیل کے لیے بھیجی تھی۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close