دنیا

ابوجا میں شیخ زکزاکی کی بلاقید و شرط آزادی کیلئے احتجاجی سلسلہ جاری

شیعہ نیوز : نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ آیت اللہ شیخ زکزاکی اور ان کی اہلیہ کی بلاقید و شرط آزادی کے لئے گذشتہ ہفتے سے شروع ہونے والا احتجاجی سلسلہ ہنوز جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق دارالحکومت ابوجا میں آیت اللہ شیخ زکزاکی کی آزادی کے لئے اس ہفتے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی اور آیت اللہ زکزاکی کی بلاقید و شرط رہائی کے لئے نعرے لگائے۔

احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں آیت اللہ زکزاکی کی تصاویر کے ساتھ ساتھ پلے کارڈز و بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر سربراہ تحریک اسلامی نائیجیریا کی غیر مشروط آزادی کے نعرے درج تھے۔

یاد رہے کہ آیت اللہ زکزاکی کو 12 دسمبر 2015ء کے روز ’’زاریا قتل عام‘‘ کے بعد ان کی اقامت گاہ سے گرفتار کر لیا گیا تھا جبکہ اس قتل عام میں کم از کم 700 غیر مسلح شہریوں کو’’نائیجیرین آرمی چیف کو قتل کرنے‘‘ کے الزام میں شہید کر کے ایک خفیہ اجتماعی قبر کے اندر دفن کر دیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button