پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

لاہور کنونشن کا بائیکاٹ، مومنین نے ولایت کے جھوٹے دعویداروں کی نقاب الٹ دی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علما کونسل کے رہنما علامہ ناظر تقوی نے ابوذر بخاری کی جانب سے بلائے جانے والے فتنہ پرور لاہور کنونشن کی ناکامی پر مومنین کو مبارکباد پیش کی ہے۔

علامہ ناظر تقوی کا کہنا تھا کہ لاہور کنونشن کا بائیکاٹ کرکے مومنین نے ولایت کے جھٹے دعویداروں کے چہروں سے نقاب الٹ دی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کنونشن میں کسی بھی بڑے ذاکر، ماتمی انجمن اور عالم دین نے شرکت نہ کر کے ملت تشیع میں تقسیم ڈالنے والے MI6کے ایجنٹ کی سازش کو ناکام بنادیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ علما اور مجتہدین ہی ہیں جن کی قربانیوں اور محنتوں کی وجہ سے یہ پیغام آج ہم تک پہنچا ہے جبکہ یہ فتنہ پرور ٹولہ ہمارے مذہب کی بنیاد کو کمزور کرنا چاہتا ہے جسے ملت تشیع کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button