اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ڈیرہ اسماعیل خان، تحصیل کلاچی میں سیکورٹی فورسز کی کاروائی، متعدد تکفیری واصل جہنم

آپریشن کے دوران تحصیل کلاچی کے علاقہ جہان خانی میں 9 دہشتگرد مارے گئے، مارے گئے دہشتگردوں میں مقامی طالبان گورنر فرمان ثاقب، اللہ گرنیٹی اور شہاب الدین سمیت دیگر شامل ہیں

شیعہ نیوز: ڈیرہ اسماعیل خان : تحصیل کلاچی کے علاقہ جہان خانی میں سیکورٹی فورسز کے سندھ رجمنٹ ،3 کمانڈو ،آئی ایس آئی سی ٹی کے کامیاب مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران مقامی طالبان گورنر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی اداروں کو دہشتگردی، سیکورٹی اداروں اورمعصوم شہریوں پر حملوں، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین واقعات میں مطلوب تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم ٹی ٹی پی کیلئے چندہ اکھٹا کرنے کے مجرموں کو 5،5 سال قید کی سزاء

تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز کے خصوصی آپریشن کے دوران تحصیل کلاچی کے علاقہ جہان خانی میں 9 دہشتگرد مارے گئے، مارے گئے دہشتگردوں میں مقامی طالبان گورنر فرمان ثاقب، اللہ گرنیٹی اور شہاب الدین سمیت دیگر شامل ہیں جن سے بھاری مقدار میں گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، مارے گئے دہشتگرد سیکورٹی اداروں کو دہشتگردی، سیکورٹی اداروں اورمعصوم شہریوں پر حملوں ، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین واقعات میں مطلوب تھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button