پاکستانی شیعہ خبریں

کوئٹہ، اغواء کار اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائی کی جائے، ایم ڈبلیو ایم

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں اغواء کاری و دیگر جرائم کے واقعات میں اضافہ قابل تشویش ہے۔ جن میں ملوث افراد اور انکے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، تاکہ پرامن فضاء برقرار رہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وارداتوں کی تعداد میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کی فعالیت کوئٹہ کے پرامن عوام کے لئے ناقابل قبول ہے۔ پولیس اور انتظامیہ پر شہریوں کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہے۔ پولیس کے اعلیٰ افسران جرائم کی بڑھتی تعداد کا نوٹس لیتے ہوئے ماتحت افسران کو فعال اور پابند کریں۔

انہوں نے گزشتہ روز ہزارہ ٹاؤن میں پکڑے جانے والے مبینہ اغواء کار سے متعلق کہا کہ ایک پرامن علاقے سے بچے کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، خوش قسمتی سے علاقہ مکینوں نے بروقت اقدام اٹھایا اور اغواء کار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا، تاہم بعید نہیں کہ ایسے واقعات دوبارہ رونماء ہوں۔ انتظامیہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے وہ علاقے بھی محفوظ نہیں رہیں جہاں ایف سی چیک پوسٹ سے گزر کر جانا پڑتا ہے۔ قانون کے محافظوں کی موجودگی میں مجرموں کا علاقے میں داخل ہونا قابل تشویش ہے۔ متعلقہ حکام رہائشی علاقوں میں داخل ہونے والے غیر متعلقہ افراد سے متعلق اپنی پالیسی واضح کریں اور علاقہ مکینوں کو تحفظ فراہم کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button