اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں، 10 خوارج جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں

شیعہ نیوز: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 10 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں خیبرپختونخوا میں کیں، سیکورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈی آئی خان میں آپریشن کے دوران 4 خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں تکفیریوں کی ایک بار پھر فائرنگ، کئی افراد زخمی حالات کشیدہ

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں 4 مختلف کارروائیاں کیں۔ دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 6 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button