مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عید غدیر پر رہبر انقلاب کا خطاب، الیکشن ميں بھرپور شرکت پر زور

شیعہ نیوز: راہبر انقلاب اسلامی نے عوام سے 28 جون کے صدارتی الیکشن میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ آپ کی حد اکثر شرکت اسلامی جمہوری نظام اور خود آپ کی سربلندی و سرافرازی کے اسباب فراہم کرے گی۔ عید غدیر کے موقع پر عوام کی ایک بڑی تعداد نے راہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی۔ راہبر انقلاب اسلامی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں 28 جون کے انتخابات کی اہمیت پر زور دیا کہا کہ امید ہے کہ ایرانی عوام اس الیکشن میں بھی سرافراز و سربلند رہیں گے۔ آپ نے انتخابات میں عوام کی حداکثر مشارکت پر زور دیا اور فرمایا کہ انتخابات میں عوام کی بھرپور اور حداکثر مشارکت دشمنوں کے مغلوب ہونے کے اسباب فراہم کرتی ہے۔ آپ نے فرمایا کہ انتخابات میں ٹرن آؤٹ زیادہ ہوگا تو دشمنوں کی زبان بند ہوجائے گی۔

آپ نے عوام سے سفارش کی کہ عوام انتخابات ميں بھرپور مشارکت اور صالح ترین امیدوار کو ووٹ دیں۔ آپ نے اسی کے ساتھ بیرونی طاقتوں سے وابستگی کی مخالفت کرتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے توفیق الہی سے اب تک ثابت کیا ہے کہ کسی بھی بیرونی طاقت کا سہارا لئے ترقی و پیشرفت حاصل کی جاسکتی ہے۔ راہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ ایرانی عوام آئندہ بھی کسی بھی بیرونی طاقت اپنے مسائل ميں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔ آپ نے صدارتی امیدواروں کو مخاطب کرکے فرمایا کہ اپنے خدا سے عہد کریں کہ الیکشن جیت گئے تو اپنی حکومت میں ان ہی لوگوں کو شامل کریں گے جو دیندار ہوں۔ اسلامی انقلاب، نظام اسلامی اور اس راستے پر یقین رکھتے ہوں جو امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے ہمیں دکھایا ہے۔ راہبر انقلاب اسلامی نے امیدواروں سے فرمایا کہ اگر آپ نے اپنے خدا سے یہ عہد کیا تو آپ کی انتخابی مہم بھی حسنہ میں شمار ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button