پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایڈمنسٹریٹر کراچی برساتی نالوں کی صفائی کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں، علامہ مبشر حسن

شیعہ نیوز:مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی پولٹیکل کونسل کا اجلاس سیکرٹری سیاسیات علامہ مبشر حسن کی سربراہ میں وحدت ہاوس انچولی میں منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مشر حسن نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بارشوں پہلے شہر کے برساتی نالوں کی صفائی کے کام کو ہنگامی بنیادوں پر مکمل کریں اور بارشوں سے پہلے اقدامات کرکے شہریوں کو بارش کے نقصانات سے بچائیں، شہری پہلے ہی مخدوش سٹرکوں اور بوسیدہ سیوریج سسٹم کی وجہ سے اذیت کا شکار ہیں۔ اجلاس میں ذیشان حیدر، رضی رضوی، یعقوب شہباز، زین عباس، آصف صفوی، کاظم عباس سیمت دیگر اراکین موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں کی ناقص کارکردگی اور عوامی مسائل سے عدم توجہی کے باعث عام آدمی کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے، معمولی بارش کے بعد پورا کراچی کسی جوہر کا نقشہ پیش کر رہا ہوتا ہے، پورا ملک بحرانوں کی زد میں ہے لیکن حکمران ان معاملات سے دانستہ طور پر انجان بنے بیٹھے ہیں، حکومت جب تک عوامی مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ہوگی تب تک مشکلات کا ازالہ ممکن نہیں، محکمہ بلدیات سمیت تمام اداروں کو اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کرنا ہوگا، جب تک صوبائی و وفاقی حکومتیں ایک پیج پر نہیں ہوں عوام کے مسائل میں اضافہ ہوتا رہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button