
دنیا
ماسکو میں رہبر انقلاب اسلامی مشیر علی لاریجانی اور ولادیمیر پوتین کی ملاقات
شیعہ نیوز: رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی لاریجانی نے اتوار کے روز ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات اور گفتگو کی۔
اسپتنک نیوز ایجنسی کے مطابق اس موقع پر مغربی ایشیا میں کشیدگی اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں بھی بات چیت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں : صیہونی جارحیت میں متاثرہ ايئر ڈیفنس سسٹم کو تبدیل کر دیا گیا ہے، ایڈمرل موسوی
کریملن کے ترجمان دمیتری پیسکوف کے مطابق، پوتین نے اس موقع پر علاقے کے استحکام نیز ایران کے ایٹمی پروگرام کے معاملے کے سیاسی حل پر زور دیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایران اور روس کے تعلقات جامع معاہدے پر صدر مسعود پزشکیان اور صدر ولادیمیر پوتین کے دستخط کے بعد اسٹریٹیجک نوعیت کے ہوگئے ہیں۔
اس جامع معاہدے کے تحت تہران اور ماسکو معیشت، سائنس، ٹیکنالوجی، ثقافت، سیاحت اور متعدد دیگر شعبوں میں قریبی تعاون کر رہے ہیں۔