دنیا

افغان فضائیہ کا طالبان پر حملہ، 47 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز: افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ صوبے قندھار کے علاقے ارغنداب میں افغان فضائیہ کے حملے میں طالبان گروہ کے سینتالیس عناصر ہلاک ہو گئے-

آوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت دفاع کے ڈپٹی ترجمان فواد امان نے اتوار کے روز ٹوئٹ کیا ہے کہ افغان فضائیہ کے اس حملے میں ارغنداب میں طالبان کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ اس حملے میں بھاری مقدار میں طالبان کا اسلحہ اور گولہ بارود نیز خودکش دھماکوں کا مواد بھی تباہ کردیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ کئی مہینے سے ارغنداب میں افغان سیکورٹی اہلکاروں اور طالبان عناصر کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سے قبل افغان سیکورٹی اداروں نے اعلان کیا تھا کہ ارغنداب میں طالبان گروہ کو سخت ہزیمت کا سامنا ہے افغان سیکورٹی حکام کے بقول ارغنداب میں طالبان کے چھے سو عناصر کو اب تک ہلاک کیا جاچکا ہے اور وہ اس علاقےمیں شکست سے دوچار ہورہےہیں جبکہ اس علاقے پر قبضہ کرنے کی ان کی کوشش بھی ناکام ہو گئی ہے۔

واضح رہے کہ طالبان دور حکومت میں قندھار کو طالبان کے اقتدار و طاقت کامرکز سمجھا جاتا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button