دنیاہفتہ کی اہم خبریں

افغان فوج کا طالبان کے خلاف کاروائی،110 دہشتگرد ہلاک، داعشی کمانڈر گرفتار

شیعہ نیوز: افغان فوج کی کارروائیوں میں ایک سو دس سے زیادہ طالبان ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مشرقی افغانستان میں داعش کے دو سرغنے گرفتار کر لئے گئے ہیں-

افغانستان کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ لغمان ، غزنی، قندھار ، زآبل ، ہرات ، غور ، بلخ، ہلمند، اور تخار صوبوں میں افغان فوج کی شبینہ کارروائیوں میں ایک سو اٹھارہ طالبان ہلاک اور تیس زخمی ہوئے ہیں ۔

افغان وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ان کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں میں دوپاکستانی بھی ہیں جنھیں صوبہ قندھار میں نشانہ بنایا گیا ہے۔ ان کارروائیوں میں ایک سو سترہ بارودی سرنگوں کو ناکارہ بھی بنایا گیا۔

ایک اور رپورٹ کے مطابق ننگرہار کے گورنر ہاؤس نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ صوبے کے صدر مقام جلال آباد میں ایک شبینہ آپریشن میں داعش کی پروپیگنڈہ مشینری کے ایک سرغنہ مولوی روح اللہ اور ٹارگیٹ کلر امرخیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔

کچھ دنوں پہلے افغانستان کی قومی سلامتی کے مشیر نے اعلان کیا تھا کہ اس وقت چودہ ملکوں کے چارسو سے زیادہ داعشی دہشت گرد افغانستان کی جیلوں میں قید ہیں ۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button