دنیا

طالبان کے خلاف افغان فورسز کی کاروائی جاری، 110 دہشتگرد ہلاک

شیعہ نیوز: افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 110 طالبان دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان ذرائع کے مطابق افغانستان کے مختلف صوبوں میں افغان سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 110 طالبان دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق افغان سکیورٹی فورسز نے غزنی، ننگر ہار، قندوز، زابل ، ہرات اور قندہار صوبوں میں فوجی آپریشن کے دوران 110 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک اور 80 سے زائد دہشت گردوں کو زخمی کردیا۔ افغان سکیورٹی فورسز نے طالبان پر کاری ضرب وارد کرتے ہوئے ان کی 90 سے زائد موٹر سائیکلوں کو بھی اپنے قبضہ میں کرلیا ہے۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق صوبہ قندھار کے ضلع زہیرائی اور آرغنداب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 37 طالبان ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو فضائیہ کی مدد بھی حاصل تھی جب کہ بڑی تعداد میں ہتھیاروں کو بھی تباہ کردیا گیا۔ افغان سیکیورٹی حکام کے مطابق قندھار کے متعدد اضلاع کو طالبان کے قبضہ سے چھڑالیا گیا ہے جب کہ طالبان اپنی گاڑیاں اور لاشیں بھی چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button