
دنیا
افغان فورس کی کاروائی، طالبان قید سے 34 فوجی آزاد
افغانستان کی خصوصی ٹاسک فورس نے ہرات میں کارروائی کرتے ہوئے طالبان کی قید سے 34 فوجیوں کو آزاد کرالیا۔
شفقنا کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے کل رات ہرات کے علاقے کروچہ میں قائم طالبان کےنجی جیل پر کارروائی کی جس کےدوران طالبان کی قید سے 34 فوجیوں کو آزاد کرالیاگیا۔
افغانستان کی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی میں 6 طالبان ہلاک ہوئے اور کافی مقدارمیں ہتھیار اور گولہ بارود بر آمد کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ مہینوں کے دوران فوج نے طالبان کے نجی جیلوں کے خلاف کارروائی کرتےہوئے سینکڑوں افراد کو آزاد کرا لیا۔