افغان فوجی کی فائرنگ سے 2 امریکی دہشت گرد فوجی واصل جہنم
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے صوبے قندھار میں افغان فوجی نے فائرنگ کرکے 2 امریکی دہشت گرد فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ قندھار کے ضلع شاہ ولی کوٹ میں تناجوہ فوجی کیمپ کے اندر پیش آیا جہاں ایک افغان فوجی نے امریکی فوجیوں پر فائر کھول دیا جس کے نتیجے میں 2 امریکی فوجی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔
امریکی حکام نے اسے اندرونی حملہ قرار دیا ہے جبکہ ہلاک امریکی فوجیوں کا تعلق 82 ایئر بورن ڈویژن سے تھا۔
جوابی کارروائی میں حملہ آور افغان فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔
شمالی اوقیانوس معاہدہ کی تنظیم (نیٹو) کے آپریشن ریزولیوٹ سپورٹ مشن نے اپنے ایک بیان میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ دہشت گرد فوجیوں کی موت کے درمیان اندرونی وجہ ہے ۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دینے سے انکار کر دیا ہے ۔
نیٹو کے آپریشن ریزولوٹ سپورٹ کے مطابق رواں سال افغانستان میں حملوں کے دوران مارے گئے امریکی فوجیوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔