افغان طالبان اور شیعہ ہزارہ امریکہ اور داعش کے خلاف متحد ہوگئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغان طالبان اور شیعہ ہزارہ امریکہ و داعش کے خلاف متحد ہوگئے، افغان طالبان نے ایک شیعہ ہزارہ کوتحریک طالبان کا ضلعی امیرمتعین کردیا۔
تحریک طالبان افغانستان نے پہلی بار شیعہ ہزارہ کمانڈرمہدی کو ضلعی سربراہ متعین کر دیا۔اس سے قبل طالبان اور ہزارہ شیعہ کے درمیان شروع سے آپسی جنگ چل رہی تھی۔
تحریک طالبان نے افغانستان میں اپنے قدم جمانے کے بعد 1998 میں علاقہ بلغ کے شہر مزار شریف پر حملہ کرکے ہزاروں شیعہ و ہزارہ افراد کو قتل کیا تھااب پہلی بار تحریک طالبان افغانستان نے کسی شیعہ ہزارہ فرد کو شیعہ بھائی کہتے ہوئے ضلعی امیر متعین کیا ہےاس خبر کو اتحاد بین المسلمین کے طور پرمثبت نظروں سے دیکھا جا رہا ہےاس تعیناتی کے بعد مسلم فرقوں میں فاصلے ختم ہوں گے اور فرقہ پرست تنظیموں کو شرمندگی کے ساتھ ساتھ سوشل تنہائی کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔
واضح رہے کہ تحریک طالبان افغانستان اور شیعہ ہزارہ قوم نے امریکا اور عالمی دہشت گرد گرو ہ داعش کو افغانستان میں مکمل شکست دینے اور اپنی سرزمین کو ان کے ناپاک وجود سے نجات دلانے کا عزم راسخ کیا ہے ۔