
افغانستان: شیعہ اکثریتی علاقے مزار شریف میں دھماکا، 1 خاتون شہید 3 زخمی
طالبان حکام نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ دھماکا مسجد میں نصب ڈیوائس میں ہوا۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے
شیعہ نیوز: افغانستان کے شمالی صوبے بلخ کے دارالحکومت مزار شریف میں مسجد کے قریب دھماکہ ہوا، دھماکا اتنی شدید نوعیت کا تھا آس پاس کی عمارتیں لرز اُٹھیں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ چار افراد کو شدید زخمی حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 1 خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ ایک زخمی کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حضرت امام جعفر صادق علیہ الصلوۃ والسلام کی حیات طیبہ عالم بشریت کے لیے مشعل راہ ہے،علامہ مقصود ڈومکی
طالبان حکام نے دھماکے کے بعد علاقے کا محاصرہ کرلیا۔ ابتدائی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ دھماکا مسجد میں نصب ڈیوائس میں ہوا۔ تاحال کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ایسی واقعات میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔ یاد رہے کہ مزار شریف کی یہ مسجد شیعہ ہزارہ کمیونیٹی ہے اور یہاں 2022 میں ہونے والے دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق ہوگئے تھے