
دنیا
افغانستان؛مزار شریف میں شیعہ مسجد کے قریب دھماکہ، متعدد شہید اور زخمی
شیعہ نیوز: افغان میڈیا نے مزار شریف شہر کے ایک شیعہ علاقے میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے شہر مزار شریف میں شیعہ مسجد کے قریب دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ دھماکہ مزار شریف کے علاقے”سہ دوکان” میں ہوا اور اطلاعات کے مطابق چار افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رواں ہفتے ایران کا دورہ کریں گے
طالبان حکام اور مزار شریف انتظامیہ نے ابھی تک اس دھماکے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔
ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔