دنیاہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان کے صوبہ لوگر میں خودکش حملہ، 8 امریکی فوجی ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے صوبہ لوگر میں ایک خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی کار کو دہشت گرد امریکی فوجیوں کی گاڑیوں سے ٹکرا دی جس میں 8 امریکی فوجی واصل جہنم ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ لوگر کے شہر خضدار کے بازار میں ایک حملہ آور نے بارود سے بھری اپنی گاڑی کو امریکی فوجیوں کی گاڑیوں سے ٹکرادی جس کے نتیجے میں آٹھ امریکی دہشت گرد واصل جہنم ہوگئے اس حملے میں ایک بچہ بھی جاں بحق ہوگیا۔

امریکی دہشت گرد فوج کی چوتھی انفنٹری بریگیڈ کے ترجمان نے اس حملے کی تصدیق کی ہے۔ اس حملے میں ہلاک ہونے والے بچے کی ماں زخمی ہوگئی۔

افغان ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حملے میں آٹھ امریکی فوجی واصل جہنم اور ان کی دوگاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ متعدد امریکی فوجی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button