دنیا

افغانستان کی جانب سے سپاہ قدس کے جنرل سلیمانی کو خراج تحسین

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے صدر کے مشیر محمد سرور دانش نے کہا ہے کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی علاقے میں داعش دہشت گرد گروہ کے خلاف جنگ کی ایک جانی پہچانی شخصیت تھے جنھیں شہید کر کے امریکہ نے مغربی ایشاء کو مزید بدامنی سے دوچار کردیا ہے۔

افغان صدر کے مشیر نے کابل میں ایک اجلاس میں سپاہ قدس کے کمانڈرجنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ بغداد ایئرپورٹ پر امریکہ کے اس مجرمانہ اقدام کے بعد علاقے کے حالات مزید کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں اور علاقے میں کشیدگی کا سلسلہ بڑھتا جا رہا ہے۔

محمد سرور دانش نے کہا کہ افغان حکومت ، پراکسی وار کے لئے افغانستان کی زمین استعمال نہیں ہونے دے گی۔

جمعیت اسلامی افغانستان کے رہنما عطا محمد نور نے بھی کہا ہے کہ جنرل سلیمانی نے افغانستان کے جہاد و استقامت میں اس ملک اور عوام کی حمایت ومدد کی ہے اور ہم اس کی قدردانی کرتے ہیں اور اسے ہرگز فراموش نہیں کریں گے ۔

اس سے قبل افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی جنرل سلیمانی کو شہید کرنے کے امریکہ کے بزدلانہ اقدام پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button