
دنیا
افغانستان میں 4 امریکی دہشت گرد فوجی ہلاک و زخمی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں امریکی دہشت گردفوجیوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغانستان میں فوجی کارروائی کے دوران سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ زوردار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی زد میں آکر 2 امریکی دہشت گرد فوجی واصل جہنم اور 2 زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق امریکی دہشت گرد فوجی ضلع قندھار میں جا رہے تھے کہ فوجی گاڑی سڑک کنارے دبی بارودی سرنگ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں زوردار دھماکہ ہوا، دھماکے میں 2 امریکی دہشت گرد فوجی موقع پر ہی واصل جہنم ہو گئے جب کہ 2 کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ اور طالبان کے مابین مذاکرات شروع ہونے کے بعد افغانستان میں امریکی دہشت گردفوجیوں کے خلاف کارروائیاں تیز ہو گئی ہیں۔