دنیا

افغانستان میں قابض امریکی فوجی واصل جہنم

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان میں پرتشدد واقعہ میں ایک دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق نیٹو نے قابض امریکی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کردی تاہم واقعے کی تفصیلات نہیں بتائیں کہ وہ کس علاقے میں اور کیسے ہلاک ہوا اور تاحال کسی عسکری تنظیم نے بھی اس فوجی کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

رواں سال افغانستان میں قابض امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔ گزشتہ ماہ بھی طالبان کے ایک حملے میں دو قابض امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

گزشتہ ماہ بھی طالبان کے ایک حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ 2018 میں افغانستان میں مختلف حملوں میں 12 امریکی فوجی مارے گئے تھے۔

واضح رہے کہ امریکہ کی جانب سے 2001 میں افغانستان پر چڑھائی کرنے کے بعد سے اب تک 2400 سے زائد دہشت گرد امریکی فوجی ہلاک اور 20200 سے زائد قابض امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close