دنیاہفتہ کی اہم خبریں
افغانستان، شیعہ مسجد پر داعش کے حملےمیں3 نمازی شہید 24 زخمی
حملہ گزشتہ رات نماز مغربین کے دوران ہوا
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے شہرغزنی کی شیعہ مسجد میں کل رات نماز مغربین کے دوران ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں 3 نمازی شہید اور 24 زخمی ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کی پارلیمنٹ کے رکن نے غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے غیر انسانی اقدام قرار دیا۔
افغانستان کی پارلیمنٹ میں غزنی سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی عارف رحمانی نے حکومت سے دہشت گردوں کی شناخت اور فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔
غزنی میں شیعہ مسلمانوں کی مسجد پر حملے میں داعش کے ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ طالبان کے ترجمان ذبیح الله مجاہد نے کہا کہ اس حملے میں طالبان ملوث نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کابل اور ہرات میں شیعہ مسلمانوں کی مساجد اور امام بارگاہوں پر داعش کے دہشت گردوں نے کئی حملے کئے تھے۔