دنیا

افغانستان میں 396 طالبان ہلاک و زخمی

شیعہ نیوز: افغانستان کی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں 396 طالبان ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔

آوا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ 235 طالبان کل رات ننگرهار، لغمان، نورستان، کنر، غزنی، قندهار، زابل، بلخ، فاریاب، هلمند، بغلان، بدخشان، قندوز اور کاپیسا میں افغانستان کی سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے۔ ان کارروائیوں میں 161 طالبان زخمی بھی ہوئے۔

دوسری جانب اطلاعات کے مطابق افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی جاری ہے ، طالبان نےصوبہ پکتیا کے ضلع خوش آمند پر بھی قبضہ کرلیا ۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ٹویٹ میں صوبہ پکتیا کے ضلع خوش آمند پر قبضہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ لڑائی میں کابل انتظامیہ کے متعدد فوجی مارے گئے ہیں ، بھاری تعداد میں اسلحہ اور فوجی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button