
افغانستان، دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے، وزیر اعظم
شیعہ نیوز:وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افغانستان کو میرا ایک مخلصانہ مشورہ ہے کہ وہ فی الفور ان دہشتگرد تنظیموں کو لگام ڈالے اور اپنی دھرتی کو انکے ہاتھوں استعمال ہونے کی قطعاً اجازت نہ دے،بد قسمتی سے ٹی ٹی پی اور دیگر دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ کرتی ہیں،میں نے ہمیشہ کہا کہ افغانستان ہمارا ایک ہمسایہ برادر ملک ہے،ہمیں ہمسائے کے طور پر ہمیشہ رہنا ہے،یہ ہم پر منحصر ہے کہ ہم اچھے ہمسائے کے طور پر رہیں یا تنازعات پیدا کریں،پنجاب سپیڈ جو تھی وہ بھی پاکستان سپیڈ تھی جو اب سپر پاکستان سپیڈ ہے، نواز شریف کی ہی قیادت میں ہم قوم کی خدمت کر رہے ہیں،ترقی کرتا ہوا، خوشحالی کہ طرف تیزی سے بڑھتا ہوا پاکستان انشاء اللہ ہماری منزل ہے،اجتماعی کاوشوں اور پوری قوم کی دعاؤں سے شبانہ روز محنت کرکے یہ منزل حاصل کرینگے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دورہ بیلاروس اچھا رہا،بیلاروس کی زراعت کے شعبے میں مہارت سے فائدہ اٹھائیں گے،بیلاروس میں بننے والے زرعی مشینری کے جوائنٹ وینچرز پاکستان میں بنیں گے،للہ تعالی نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے عطا کئے ہیں۔