دنیاہفتہ کی اہم خبریں

افغانستان، طالبان کا فوجی چھاؤنی پر حملہ، متعدد ہلاک و زخمی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کی وزارت دفاع کے نائب ترجمان فواد امان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ارکان نے جمعے کے روز کابل کے پغمان شہر میں افغان فوجیوں کی چھاؤنی پر حملہ کیا جس کے بعد سیکورٹی اہلکاروں سے جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں 9 طالبان ہلاک ہوئے جبکہ دسیوں دیگر زخمی ہوئے۔

رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ سیکورٹی اہلکاروں کا کتنا نقصان ہوا ہے۔

طالبان نے مذاکرات کے لئے افغان حکومت کی تجویز مسترد کرتے ہوئے حالیہ دنوں میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکورٹی اہلکاروں پر حملے تیز کر دیئے ہیں۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close