افغانستان کے مرکزی بینک کو اقوام متحدہ سے16 ملین ڈالر مل گئے
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) افغانستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 16 ملین ڈالر دے دیئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ نے افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں 16 ملین ڈالر دے دیئے ہیں۔ افغانستان کے مرکزی بینک کے اعلامیہ کے مطابق یو این مشن کی طرف سے افغانستان کو 16 ملین ڈالر کیش کی امداد یکم دسمبر کو مل گئي ہے۔۔افغان مرکزی بینک کا مزید کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ سے 16 ملین ڈالر کیش امداد کو بینک منتقل کر دیا گیا ہے۔ افغانستان کے مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک مختلف اصولی طریقوں سے غربت کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے۔
اعلامیہ میں افغان مرکزی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کا بینکنگ نظام جلد معمول پر آ جائے گا۔ افغان ذرائع کے مطابق ملنے والی یہ نقد امداد یو این مشن افغان عوام میں تقسیم کرے گا۔