مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

حزب اللہ کے بعد عراقی مزاحمت کا بھی حیفہ سٹی پر ڈرون حملہ

شیعہ نیوز : عراقی اسلامی مزاحمتی گروپ نے پیر کی صبح جنوبی مقبوضہ فلسطین (اسرائيل) کے حیفہ سٹی میں 2 اہم اہداف پر ڈرون سے حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق، مزاحمتی فورسز کے ذرائع بتایا ہے کہ لبنان اور فلسطین میں بے گناہوں پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ہم نے جنوبی مقبوضہ فلسطین (اسرائیل) میں دو اہم اہداف کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھین : انٹرنیشنل انٹر پارلیمنٹ یونین غزہ میں نسل کشی روکنے کے لئے سیاسی دباؤ استعمال کرے، قالیباف

یہ حملہ حیفہ پر حزب اللہ کے کامیاب حملے کے چند گھنٹے بعد کیا کیا، جس کے نتیجے میں 4 صیہونی فوجی ہلاک اور 110 زخمی ہوئے۔

اس حملے سے ایک گھنٹہ قبل صیہونی حکومت کے داخلی ذرائع نے بتایا تھا کہ کریات شمعون میں خطرے کے سائرن بجائے جارہے ہیں۔

عراقی مزاحمتی فورسز نے پچھلے چند ماہ کے دوران جنوبی مقبوضہ فلسطین میں واقع شہر ایلات میں بھی حساس اور اہم اہداف کو متعدد بار نشانہ بنایا ہے۔

عراقی مزاحمتی فورسز نے خبردار کیا ہے کہ اگر صیہونی حکومت نے غزہ پر اپنے حملے جاری رکھے تو وہ اسرائيل کے فوجی ٹھکانوں کے خلاف حملے تیز کر دے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button