
دنیا
کشمیر کے بعد لکهنؤ میں بھی بھارتی مظالم عاشورا کے جلوس اور تعزئے پرپابندی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) تفصیلات کے مطابق علم و ثقافت کے مرکز لکھنو میں بھارت کی متعصب حکومت نے کرونا کی آڑ میں جلوس عزاء کی برآمدگی پر پابندی لگا دی اور شھر بھرمیں بھاری تعداد میں فوجیوں کو تعنیات کیا گیا۔
زرائع کے مطابق شب عاشور سے ہی قدیمی لکھنو کو فوجی چھاونی میں بدل دیا گیا تھا اور لکھنو کے چپے چپے میں پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار تعنیات تھے اور بلاوجہ باہر نکلنے والوں پر سختی برتی جارہی تھی۔
سید کلب جواد نقوی صاحب کا کہنا تھا کہ کرونا کے سبب ہمیں سپریم کوٹ سے بھی اجازت نہیں ملی اور تمام مذاہب کو مراسم کی ادائیگی سے روک دی گئی تھی۔