اسلام میں توحید کے بعد سب سے زیادہ عدالت پر زور دیا گیا ہے، صدر رئیسی
شیعہ نیوز: صدر رئیسی نے امام رضا بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام نے زندگی کے تمام شعبوں میں عدالت پر بہت زور دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایرانی صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے امام رضا بین الاقوامی کانفرنس کے اختتامی خطاب میں کہا ہے کہ اسلام میں توحید کے بعد عدالت پر سب سے زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ ایسی عدالت جو زندگی کے تمام امور اور شعبوں پر محیط ہو۔
انہوں نے امیر المومنین حضرت علی اور امام رضا علیہما السلام کو عدالت کا بہترین نمونہ قرار دیا اور کہا کہ دونوں ہستیاں عادل ہونے کے ساتھ عدالت خواہ بھی تھیں چنانچہ دونوں کے اقوال میں اس کے نمونے نظر آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کو سرزمین فلسطین سے نکال باہرکرنے کا وقت آگیا ہے، شیخ وقاص اکرم
انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی زندگی میں اقتصادی، اجتماعی، ثقافتی، تعلیمی اور دیگر شعبوں میں ایسی عدالت جاری کرنا چاہئے جو امام رضا علیہ السلام نے جاری کی تھی۔ ہمیں عدالت کے ذریعے اپنی عقب ماندگی کا حل ڈھونڈنا چاہئے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ اسلامی معاشرے میں تمام افراد کو عدالت فراہم کرنا بہت اہم ہے۔ اس کی بنیادی شرط یہ ہے کہ انسان ہمیشہ اللہ کو حاضر و ناظر سمجھے اور خود پر کنٹرول رکھے۔
انہوں نے کہا کہ جو کچھ پڑھتے ہیں اس پر عمل کرنا عدالت جاری کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ تعلیمی اداروں میں ہونے والے مباحث پر عمل بھی ہونا چاہئے۔ انسان کو باقی مخلوقات کو فضیلت حاصل ہے تو اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ وہ صرف باتوں تک محدود نہیں رہتا بلکہ اس کرامت اور فضیلت کے حصول کے لئے کوشش بھی کرتا ہے۔