پشاور کے بعد کراچی میں بھی یومِ حُسین پر پابندی عائد کردی
شیعہ نیوز: پشاور کے بعد کراچی میں بھی یومِ حُسین پر پابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی عبد الحق کیمپس میں آئی ایس او پاکستان کے زیر اہتمام ہر سال یوم حسین منعقد ہوتا ہے امسال یونیورسٹی انتظامیہ نے پروگرام پہ پابندی کا فیصلہ کیا ہے ۔
طلبہ نے احتجاج کیا تو یونیورسٹی انتظامیہ نے یومِ حُسین کے روز ہی جامعہ میں عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے ۔امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان کا کہناہے کہ پشاور کے بعد کراچی کی یونیورسٹی میں یوم حسین پہ پابندی شرمناک عمل کراچی کے کالجز اور یونیورسٹیز میں موسیقی کی محافل پہ کوئی پابندی نہیں مگر نواسہ رسول کا غم منانے پہ قدغن لگایا جاتا ہے ۔یوم حسین کا پروگرام ہر صورت ہوگا۔
پشاور میں یونیورسٹی انتطامیہ کی جانب سے یوم حُسین پر پابندی عائد کی گئی تاہم طلبہ کے احتجاج کے بعد پابندی ہٹالی گئی تھی۔