
پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
نئے آرمی چیف کی تعرری کے بعد اب ملک میں استحکام آئے گا اور عوام کی مشکلات بھی کم ہوں گی۔،علامہ ناظر عباس تقوی
شیعہ نیوز:شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مر کزی ایڈیشنل سیکر ٹری علامہ ناظر عباس تقوی نے پاکستان کے17ویں آرمی چیف بنے پر جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئر مین جوائنٹ آف اسٹاف کمیٹی بنے پرمبارکباد پیش کی ہے تقوی ہاوس سے جاری بیان میں انہو ں نے کہا ہے کہ پاک فوج میں اہم تعینا تیوں پر قوم مبارکباد کی مستحق ہے پوری قوم کی دعائیں نئے سپہ سالار جنرل عا صم منیر اور پاک فوج کے ساتھ ہیں جنرل عاصم منیر کی تقرری مملکت کے استحکام،سر بلندی اورسر حدوں کی حفاظت کے لئے بہترین ثابت ہوگی سنیارٹی کے اصولوں پر ہونے والی تقر ریوں پر وفاقی حکومت کے فیصلوں کو سر اہتے ہیں امید ہے اب ملک میں استحکام آئے گا اور عوام کی مشکلات بھی کم ہوں گی۔