پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پیپلز پارٹی کے بعد اب ن لیگ کو بھی شیعیان حیدرکرارؑ کے احتجاجی دھرنوں سے مروڑ اٹھ گئے

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاراچنار کا مسئلہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھتا ہے مجلس وحدت مسلمین کے پی کے علاوہ پورے ملک میں احتجاج کررہی ہے

شیعہ نیوز: پاراچنار کے مظلومین کی حمایت میں ملک بھرمیں جاری شیعیان حیدر کرارؑ کے پر امن احتجاجی دھرنوں کے خلاف پیپلزپارٹی کے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے بعد اب مسلم لیگ نواز کی پنجاب حکومت کے پیٹ میں بھی مروڑاٹھ گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے ٹاک شو کے دوران مسلم لیگ ن کی غلام ذہنیت کی حامل ترجمان پنجاب حکومت عظمیٰ بخاری نے پاراچنار میں شیعہ نسل کشی، راستوں کی بندش، محاصرے اور انسانی بحران کے خلاف ملک بھرمیں جاری احتجاجی دھرنوں کے خلاف اپنے اندر کا گند باہر نکال دیا۔

یہ بھی پرھیں: پاراچنار کا مسئلہ ایک المیہ سے کم نہیں ہے، علامہ سیّد علی رضا رضوی

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پاراچنار کا مسئلہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھتا ہے مجلس وحدت مسلمین کے پی کے علاوہ پورے ملک میں احتجاج کررہی ہے۔ اس نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے اتحادی حکومت کے خلاف کے پی کے میں احتجاج کیوں  نہیں کررہے ؟؟

حقیقت یہ ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت نے اسلام آباد سمیت ہر شہر میں جاری احتجاجی دھرنوں کے اسٹیج اور ٹی وی ٹاک شوز میں پاراچنار کے حالات کی خرابی اور محاصرے کا ذمہ دار وفاقی ، صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو قرار دیا ہے اور انہیں سخت الفاظ میں آڑے ہاتھوں لیا ہے ۔ یہ تاثر دینا کہ ایم ڈبلیوایم خیبر پختونخواہ کے علاوہ پورے ملک میں احتجاج کررہی ہے یہ بھی سراسر جھوٹ اور من گھڑت ہے۔

پورے پاکستان کا مرکزی احتجاجی دھرنا 10 روز سے پاراچنار میں جاری ہے جبکہ گذشتہ 3 روز سے ڈیرہ اسماعیل خان، پشاور اور دیگر اضلاع میں بھی احتجاج جاری ہے جو کہ خیبرپختونخواہ میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں جاری اہل تشیع کے دھرنے 24 گھنٹوں میں ختم نہ کراۓ گئے تو پھر ہم بھی دھرنے دیں گے

واضح رہے کہ عظمیٰ بخاری سمیت دیگر تمام سیاسی جماعتوں اور حکمرانوں کو پاراچنار کے عوام کی حمایت میں جاری ملک گیر پر امن احتجاجی دھرنوں کی مخالفت اور تکلیف ثابت کرتی ہے کہ ان کا اصل مسئلہ بغض عمران ہے ، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ صدر مملکت آصف زرداری کا تعلق پیپلزپارٹی سے ہے اور وزیر اعظم شہباز شریف کا تعلق مسلم لیگ ن سے ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کیا اپنے صدر مملکت اور وزیر اعظم کو فقط کراچی اور لاہور کا ذمہ دار سمجھتی ہیں؟ کیا خیبرپختونخواہ اور پاراچنار ان کے دائرہ اختیار میں شامل نہیں؟ کیا وہاں قانون کا نفاذ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ صدر مملکت آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے ماتحت فوج ، ایف سی اور پولیس کی ذمہ داری نہیں؟؟

لہذٰا عظمیٰ بخاری ہوں، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں یا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ہوں اپنے نااہلی اور کاتاہیوں کا ملبہ کے پی کے حکومت پر ڈال کر بری الذمہ نہیں ہوسکتے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button