
اہم پاکستانی خبریں
قائم مقام صدر کے دستخط کے بعد الیکشن ایکٹ بل قانون بن گیا
شیعہ نیوز:قائم مقام صدر مملکت صادق سنجرانی نے نااہلی کی مدت پانچ سال کرنے کے بل کی منظوری دے دی۔
ایوان صدر میں صدرمملکت عارف علوی کی غیرموجودگی کے دوران قانون سازی کا عمل تیز ہوگیا ہے، قائمقام صدر صادق سنجرانی نےنااہلی کی مدت 5سال کرنے سے متعلق بل کی منظوری دے دی۔قائممقام صدر صادق سنجرانی کی جانب سے الیکشن ایکٹ بل پر دستخط کردئیےجس کے بعد بل ایکٹ آف پارلیمنٹ بن گیا۔
بل منظور کے بعد انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار صدرمملکت سے الیکشن کمیشن کو منتقل ہوگیا جبکہ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی کی زیادہ سے زیادہ مدت پانچ سال ہوگی۔