پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

عوامی مسائل حل نہ ہوئے تو ہمارے نمائندےجی بی اسمبلی سے استعفیٰ دیں گے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صدرآغا سید علی رضوی نے کہا ہے کہ اگر عوام کے مسائل حل نہ ہوئے تو ہم اپنے نمائندوں سے استعفے لیں گے، ہمیں عوام کے مفادات عزیز ہیں، عوام کے مفادات سے متصادم کوئی بھی اقدام قبول نہیں کرینگے۔

سکردو یادگار شہداء چوک پر احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی مفادات کا تحفظ کیا ہے، آئندہ بھی کرینگے، عوام کے حقوق کی جنگ لڑیں گے، ضرورت پڑی تو ہم اپنے نمائندوں سے استعفے بھی لیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں پاک فوج سے نعرہ حیدری نکالنے والے نصابی کتب سے آل محمدؑ کا ذکر نکالنا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ دوسری جماعتوں کو بھی اپنے نمائندوں کے بارے میں سوچنا ہوگا۔ جب تک تمام جماعتیں مل کر حکمت عملی نہیں بنائیں گی، تب تک خطے کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مسائل کے حل کیلئے کمیٹی تشکیل دیں اور فوری مسائل حل کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button