پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علامہ آغا راحت حسینی کامظلومین پاراچنار کی حمایت میں ایم ڈبلیو ایم کے کردار کو خراج تحسین، پی پی پی کی بربریت کی مذمت

انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے پر امن نہتے مظاہرین اور علامہ سید حسن ظفرنقوی پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے فقط تکفیریوں کی خوشنودی کی خاطر پر امن مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔

شیعہ نیوز: امام جمعہ امامیہ جامع مسجد گلگت علامہ آغا سید راحت حسین الحسینی نے جمعہ خطبہ میں کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے پورے پاکستان میں پاراچنار میں اپنے شھداء کو لے کر دھرنے میں بیٹھے ہوئے افراد کے ساتھ اظہار ہمدردی کے لئے پورے ملک میں دھرنوں کا اعلان کیا اور واقعی ایک مذہبی جماعت ہونے کا انہوں نے ایک وظیفہ و فریضہ سر انجام دیا مجاہدت کی, جدو جہد کی اور واقعا نتیجے میں ایک باوقار معاہدہ دونوں فریقین کے درمیان طے ہوا۔

انہوں نے پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کی جانب سے پر امن نہتے مظاہرین اور علامہ سید حسن ظفرنقوی پر بہیمانہ تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے فقط تکفیریوں کی خوشنودی کی خاطر پر امن مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونےوالے شہید علی رضا رضوی کی نماز جنازہ ادا ، وادی حسین میں سپرد خاک

پی پی پی رہنما شہلا رضا کی جانب سے دھرنوں کے شرکاء کی لسانی تقسیم اور منافرت پر مبنی بیان پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا کہ دھرنوں میں پوری قوم کی نمائندگی تھی،کسی خاص علاقائی قوم کو نشانہ بناناتعصب کو ظاہر کرتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button