پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ترجمان پاک فوج پاراچنار میں جاری دہشت گردی سے لاتعلق نہیں ہوسکتے،آغا تجمل حسینی

امن معائدہ فوج کے میجر جنرل کی نگرانی میں ہوا اور مسلسل معائدہ شکنی پہ فوج کانوائے لٹواتی رہی اور عین موقع پر غائب ہو جاتی

شیعہ نیوز:  تحریک حسینی پارہ چنار کے سربراہ آغا تجمل حسینی نے سوشل میڈیا سےتعلق رکھنے والے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ترجمان پاک فوج پاراچنار سے لاتعلق کیسے ہوسکتے ہیں، ایک میجر جنرل کی نگرانی میں جی او سی کے دفتر اور قلعہ بالاحصار میں جرگے میں امن معائدہ ہوتا ہے۔ پاک فوج کی سیکیورٹی میں کاروان جاتا ہے اور دہشتگرد حملہ کردیتے ہیں، پانچ گھنٹے کاروائی ہوتی رہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم سپاہ صحابہ کادہشت گرد اور قاتل سرغنہ اورنگزیب فاروقی کھلے عام کراچی بار ایسوسی ایشن پہنچ گیا

امن معائدہ فوج کے میجر جنرل کی نگرانی میں ہوا اور مسلسل معائدہ شکنی پہ فوج کانوائے لٹواتی رہی اور عین موقع پر غائب ہو جاتی ۔ آخر تحریک حسینی پارہ چنار کے سربراہ آغا تجمل حسینی نے حقیقت سے پردہ اٹھا دیا۔ صوبائی حکومت کی نا اہلی بھی ڈھکی چھپی نہیں اور وفاقی حکومت نے تو نام تک لینا گوارہ نا کیا ۔

واضح رہے کہ پاراچنار میں جاری کشیدگی کے دوران ایک پریس کانفرنس میں ترجمان پاک فوج نے کہا تھا کہ کرم میں جاری مسائل سے ہمارا کوئی تعلق نہیں یہ سیاسی مسائل ہیں اور حکومتوں نے حل کرنے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button