مشرق وسطی

اغواء کی کوشش کے دوران صیہونی فوجی اہلکار ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں ایک اسرائیلی فوجی اہلکار کی سڑک کے کنارے سے لاش ملی ہے۔ اسے چاقو کے وار کرکے قتل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ 18 سالہ ایک نو آموز سپاہی کو’’گوش عتصیون‘‘ صیہونی کالونی کے قریب مردہ پایا گیا۔ قابض حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ صیہونی فوجی اہلکارو کو مبینہ فلسطینی مزاحمتی سیل کی طرف سے اغواء کرنے کی کوشش کی گئی مگر اغواء میں ناکامی پراسے چاقو کے وار کرکے قتل کردیاتھا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرےمیں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 18 سالہ فوجی اہلکار مذہبی طبقے سے تعلق رکھتا تھا۔ اسے اغواء کی کوشش میں ناکامی کے بعد قتل کیا گیا۔

Tags
Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close