مشرق وسطی

حشد شعبی کے مجاہدین نے داعشی حملے کو ناکام بنادیا، متعدد ہلاک

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق کی رضاکار فورس حشد الشعبی نے صوبہ صلاح الدین میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق داعش دہشت گرد صوبہ صلاح الدین کے آمرلی علاقہ میں داخل ہونا چاہتے تھے اور ان کی اس کوشش کو حشد شعبی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

اس کارروائی میں متعدد داعشی دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ عراق کے وزیراعظم عادل عبدالمہدی نے حال ہی میں حشد الشعبی کے بارے میں 10 شقوں پر مشتمل ایک فرمان جاری کیا جس میں عراقی پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کے نفاذ اوررضاکار فورس حشد شعبی کے حقوق کو تحفظ فراہم کیا گیا ہے۔

ادھر عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے عراقی وزیر اعظم کے فرمان کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسےعراقی قوم ، حکومت اور مسلح افواج کے لئے بہت ہی اہم قراردیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button