
میں خود اہلسنت ہوں بارہا اہل محلہ کو بتایا مگر مجھے میرے ہم مسلک نے شیعوں کو راشن پہنچانے کی جرم میں گولی ماری
اس واقعے میں پانچ سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 3 ڈرائیور بھی نشانہ بنے جن میں ایک ڈرائیور کا تعلق افغانستان سے تھا
شیعہ نیوز : کالعدم سپاہ صحابہ لشکرجھنگوی کے پاراچنار جانے والے کانوائے پر حملے اور لوٹ مار کے بعد ایک زخمی اہل سنت ڈرائیور نے اسپتال میں دل چیر دینے والے جملے کہہ کر مردہ ضمیروں کو جھنجھوڑ ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پانچویں مرتبہ لوئر کرم کے وہابی اکثریتی علاقےبگن کے مقام پر کالعدم سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے مسلح دہشت گردوں کے پاراچنار جانے والے رمضان کے راشن اور ادویات کے قافلے پر حملہ کرکے لوٹ لیا۔
64 ٹرکوں پر مشتمل کانوائے پر حملے کے بعد وہابی دہشت گردوں نے نہ صرف راشن اور ادویات کو بے دردی سے لوٹا بلکہ سکیورٹی اہلکاروں اور ٹرک ڈرائیوروں کو بھی بہیمانہ اندازمیں گولیاں مار کر شہید کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انجینئر حمید حسین کا قومی اسمبلی میں پاراچنار میں جاری بدامنی کے خلاف مسلسل احتجاج جاری
اس واقعے میں پانچ سکیورٹی اہلکار شہید ہوئے جبکہ 3 ڈرائیور بھی نشانہ بنے جن میں ایک ڈرائیور کا تعلق افغانستان سے تھا، زندہ بچ جانے والے ایک زخمی مظلوم اہل سنت ڈرائیور محمد اکرام نے اسپتال پہنچ کر ڈاکٹروں سے سے جو گفتگو کی جس نےسننے والوں کا دل چیر دیا ہے۔
محمد اکرم نےڈاکٹروں سے کہا کہ ” کیا ڈاکٹر میں دوبارہ گاڑی چلانے کے قابل رہوں گا؟ کیونکہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں میں گھر کا واحد کفیل ہوں ہم ڈرائیورز کا کیا قصور ہے ہم نے کیا بگاڑا ہے کسی کا ؟ میں خود اہلسنت ہوں بارہا اہل محلہ کو بتایا مگر مجھے میرے ہم مسلک نے شیعوں کو راشن پہنچانے کی جرم میں گولی ماری ، آج احساس ہوا پاکستان میں شیعہ کا جینا کتنا مشکل ہے "۔