مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

عام ملک ہرگز اپنے قونصل خانے کو ذبح خانہ نہیں بناتا۔ جواد ظریف

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایک عام ملک ہرگز اپنے قونصل خانے کو ذبح خانہ نہیں بناتا اور نہ ہی انسانی بحران پیدا کرتا ہے اور وہ مذاکرات کے بھی خلاف نہیں ہوتا۔

محمد جواد ظریف نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر کے حالیہ من گھڑت بیانات کا جواب دیا کہ عام ممالک اپنے قونصل خانوں کو مذبح خانوں میں تبدیل نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ عام ممالک اپنے پڑوسیوں پر حملہ نہیں کرکے مذاکرات سے انکار نہیں کرتے اور ہم مذاکرات کے لئے کوئی پیشگی شرائط طے نہیں کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیرنے منگل کے روز ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم میں بے بنیاد دعوی کرتے ہوئے ایران پر دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا اور کہا کہ جب ایران ایک عام ملک کی طرح موقف اپنائے تو ہم اپنے تعلقات کو بحال کرسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button