پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایک بار پھر پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹ گمراہ گن پروپگینڈے میں مصروف

یہی بدبخت ہمیشہ عمران خان جیسےمحب وطن اور اسرائیل مخالف لیڈرکی کرار کشی میں مصروف رہتا ہے۔

شیعہ نیوز : ایک بار پھر پاکستان میں اسرائیلی ایجنٹ گمراہ گن پروپگینڈے میں مصروف ہوگئے۔ صیہونیوں کے دسترخوان کی جھوٹی ہڈیاں چوسنے والے احمد قریشی جیسے پست اور گھٹیا نام نہاد صحافی اپنے آقا ؤں کی نمک حلالی کیلئے میدان میں اتر آیا ہے۔ اس نیچ آدمی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں اس نے حزب اللہ جیسی قبلہ اول اور مسلمانان فلسطین کی حامی فداکار جماعت اور مملکت اسلامی جمہوری ایران کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد پروپگینڈا کیا ہے۔

احمد قریشی نے لکھا ہے کہ لبنانی فوج اور حکومت حزب اللہ کے ہتھیار اپنے تحویل میں لینے کی تیاری کر رہی ہے اور گزشتہ دنوں حزبیوں کی اسرائیل پر چھوٹے موٹے تین راکٹ حملے روکے ہیں۔

لبنان کا کہنا ہے کہ جنگ اور طاقت کا استعمال صرف ریاست کا حق ہے، کسی جتھے کا نہیں۔ حزب اللہ کے جنگجووں لبنانی ہیں لیکن تنظیم ایرانی حکومت کیلئے کام کرتی ہے۔ ایران کے کہنے پر حزب اللہ کے اسرائیل پر حملوں کی وجہ سے جنوبی لبنان کی تقریباً تمام لبنانی شیعہ عوام بے گھر ہو گئے کیونکہ حزب اللہ نے ان کے گھروں کے ارد گرد ٹنلز اور اسلحہ جمع کر رکھا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : آج اسلام آباد میں اہلِ پاراچنار نے ایک مرتبہ پھر امن کی صدا دی ہے، اب ریاست کا امتحان ہے ،سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس

یہ عوام اب پناہ گزینوں کی صورت میں لبنان سے عراق تک پھیل گئے ہیں اور ایرانی حکومت نے بھی ہاتھ اٹھا دیا ہے اور انکو اکیلا چھوڑ دیا اور انکے لئے امداد اب عرب اور مغرب سے آ رہی ہے۔

واضح رہے کہ احمد قریشی ان ضمیر فروش صحافیوں میں شامل ہے جو کہ کئی مرتبہ خفیہ طور پر غاصب اسرائیل کا دورہ کرچکا ہے، یہ پاکستان میں اسرائیل کے ساتھ تعلقات کے قیام کا خواہش مند ہے، یہی وہ شخص ہے جو ہمیشہ فلسطین کےمظلوم عوام کے مددگاروں کے خلاف بکواس کرتا ہے۔

یہ احمد قریشی وہی بدنسل انسان ہے جس نے کبھی بھی مظلوم فلسطینیوں کی حمایت اور جارح اسرائیل کے خلاف ایک جملہ منہ سے نہیں نکالا ہے، یہی بدبخت ہمیشہ عمران خان جیسےمحب وطن اور اسرائیل مخالف لیڈرکی کرار کشی میں مصروف رہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button