اسلامی تحریکیںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

سرکاری ادارے کے اینکر پرسن کادورہ اسرائیل، غداری کا مقدمہ چلایا جائے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کا کہنا ہے کہ سرکاری ادارے کے اینکر پرسن کا صہیونی ادارے کے ہمراہ دورہ اسرائیل قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے افکار سے کھلا اختلاف اور امت مسلمہ سے غداری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ظالم و جابر لاکھوں مسلمانوں کے قتل میں ملوث صہیونی ریاست کے ساتھ کسی بھی طرح کے تعلقات کی بحالی جیسے اقدامات کی راہ میں سب سے پہلے ہم رکاوٹ ہونگے، بانی پاکستان اور مفکر پاکستان کے بتائے ہوئے راستے پر چلتے ہوئے کسی طور ظالم و جابر صہیونی ریاست کی حمایت نہیں کریں گے، جو ایسا کریگا تو اس کوہر صورت روکا جائے گا، تمام پاکستانی اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور فلسطین و بیت المقدس کی آزادی تک یہ حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عوام امریکی غلامی اور امریکہ کے غلام دونوں سے بیزار ہیں

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سرکاری ادارے کے اینکر پرسن اور اس ہی طرح دیگر کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جائے اور بھرپور کاروائی کی جائے، صورتحال یہ ہے کہ اسرائیلی مظالم کو آشکار کرنیوالی خاتون صحافی کے جنازے پر بھی دھاوا بول دیا گیا اور اسے پامال کرنے کی کوشش کی گئی، اس سے بڑھ کر درندگی کی مثال کیا ہوگی، اب دنیا کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ظالم کیساتھ ہے یا مظلوم کے ساتھ، دوہرا عالمی معیار اور عالمی مناقفت ہی انسانیت اور امن کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے، جب تک مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین اور جنوبی ایشیا میں مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا، اس وقت تک پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button